We will keep fighting for all libraries - stand with us!
تصاویر،آڈیو ،ویڈیو،ڈاکومنٹ فائلز،سافٹ ویئرز میں وائرس چیک کرنے کے متعلق سبق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کل چونکہ ہیکنگ عروج پر ہے اور کسی بھی فائل کے ساتھ کوئی چھوٹا سا وائرس یا جاسوسی سافٹوئیر لگا کر کسی کا موبائل یا کمپیوٹر ہیک کیا جاسکتا ہے اور ڈیٹا بھی لیک ہوسکتے ہیں۔۔
تو اس کے پیشِ نظر یہ بات ضروری ہے کہ آپ جو فائل اپنے ساتھیوں کو بھیجتے ہیں، اس کا خیال رکھیں کہ اس فائل میں درمیان میں کوئی تبدیلی تو نہیں ہوئی، تو اس کو چیک کرنے کیلئے اس فائل کے ہیش کوڈ کو چیک کر کہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں ،کہ کیا واقعی یہ فائل جو آپ نے بھیجا ہے ،یہ وہی فائل ہے یا درمیان میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔۔ اوریہ وائرس کسی بھی پی ڈی ایف یا ورڈ یا کسی بھی سافٹوئیر سیٹ اپ وغیرہ کے ساتھ چپک کر آسکتا ہے۔۔
مختلف ہیش کوڈ آتے ہیں فائل کے ہیش چیک کرنے کیلئے ، مشہور یہ ہیں:
SHA-1،SHA-256اور MD5ہیں۔۔
ان کے علاوہ یہ بھی آتے ہیں: SHA-384،SHA-512 ،SHA-3وغیرہ آتے ہیں۔۔۔
اس کیلئے ایک سافٹوئیر آتا ہے، جس سے آسانی کے ساتھ آپ کسی بھی فائل کا ہیش کوڈ معلوم کرسکتے ہیں ۔۔
Md5 sha1checksum utility
نام کا سافٹوئیر ہے۔۔ یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔۔
https://raylin.wordpress.com/downloads/md5-sha-1-checksum-utility
http://download.cnet.com/MD5-SHA-Checksum-Utility/3000-2092_4-10911445.html
اس کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔۔(ویڈیو طریقے کا لنک آخر میں دیا گیا ہے)
سب سے پہلے اسے ڈاونلوڈ کر کہ کھول لیں۔۔
اور کسی بھی فائل کو اس میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کردیں یا براوز کر کہ اوپن کریں۔۔ اور اس کے تمام ہیش آپ کو یہ سافٹوئیر دکھا دیگا۔۔
اب یہاں یہ بات ضرور سمجھیں کہ فائل کا نام تبدیل کرنے سے اس کے ہیش میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔۔ جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
فائل کے ہیش اس وقت تبدیل ہونگے ،جب اس کے اندر کوئی تبدیلی آئیگی،چاہے وہ ایڈٹ ہوکر آئے یا کمپریس ہوکر ،تو تب ہی اسکے ہیش تبدیل ہونگے۔
اور جب آپ فائل میں کوئی معمولی سی بھی تبدیلی کرتے ہیں، ایڈٹ کر کہ تو اس کے ہیش تبدیل ہوجاتے ہیں۔۔
جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اب ہیش کوڈ مختلف ہوگئے۔۔۔
تو اس بات کا خصوصی اہتمام کریں کہ جو فائل آپ بھیج رہے یا جو سافٹوئیر آپ بھیج رہے، وہ بغیر تبدیلی کے سامنے والے تک پہنچ جائے۔۔
تو اس کیلئے آپ اس میں سے کوئی سا بھی ہیش کوڈ محفوظ کر کہ سامنے والے بندے کو بھیج دیں ،کہ وہ اپنے پاس اس کوڈ کی تصدیق کرے،
مثلاً آپ SHA-256 کوڈ لے کر دوسرے کو بھیج رہے تو وہ اسی کو چیک کرے۔۔
اس کا عملی طریقہ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔۔
نوٹ: واٹس ایپ اورٹیلی گرام وغیرہ ایپ میں چونکہ آڈیو، ویڈیو اور تصویر والی فائل خود بخود کمپریس ہوجاتی ہیں اس لئے ان کا وہی ہیش نہیں رہتا ،جو بھیجنے والے کے پاس ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ آپ وینڈوز میں cmd/dos یعنی ڈوز کے ذریعے سے بھی کسی فائل کا ہیش معلوم کرسکتے ہیں لیکن اس سافٹوئیر سے طریقہ آسان ہے۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیں
بی سیفر ٹیم
#Be_Safer
بی سیفر ٹیم ٹیلی گرام چینل ایڈریس: besafer@
بی سیفر ٹیم نمائندہ تھریما آئی ڈی: MHRFC5TH
abuturab@tutanota.com
www.besafer.wordpress.com
251 Views
1 Favorite
Uploaded by Be Safer on